16 ستمبر 2014 - 09:01
عرب ممالک نے داعش کے خلاف کارروائی کرنے کی پیش کش کردی

امریکی حکام کے مطابق سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک نے عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش ) کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے یہی عرب ممالک تھے جنھوں نے امریکہ کے ساتھ ملکر داعش کو تشکیل دیا تھا اور اب امریکی اشاروں پر اسے ختم کرنے پر کمربستہ ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  امریکی حکام کے مطابق سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک نے عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش )  کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے یہی عرب ممالک تھے جنھوں نے امریکہ کے ساتھ ملکر داعش کو تشکیل دیا تھا اور اب امریکی اشاروں پر اسے ختم کرنے پر کمربستہ ہوگئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد پیرس پہنچے ہیں جہاں وہ آج عراق کی سکیورٹی کے معاملے پر کانفرس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ فرانس کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرس میں 20 ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ سعودی عرب اور قطر دولتِ اسلامیہ (داعش) کی شام میں پشت پناہی کرتے  رہےہیں ان دونوں ملکوں نے دہشت گرد گروہوں کو ہتھیار فراہم کیے تھے جن میں سے کئی اب دولتِ اسلامیہ کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ ترکی نے دولتِ اسلامیہ (داعش) اور القاعدہ سے منسلک  دہشت گردوں کو اپنی سرحد سے شام میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی امریکی وزير خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ عرب ممالک اور دیگر ممالک کی جانب سے دولتِ اسلامیہ (داعش ) کے خلاف کارروائیوں میں مدد کی یقین دہانی سے ان کی بے حد حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ دس عرب ممالک سمیت تقریبا 40 ممالک نے شدت پسند دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے امریکی قیادت میں ایک منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حقائق کے پیش نظر داعش خلاف انھیں ممالک کا اتحاد ہوا ہے جنھوں نے داعش کی تشکیل اور اسے جنگی ساز و سامان فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ امریکہ ، سعودی عرب سمیت اتحادی عرب ممالک کوجب اور جیسے چاہیے استعمال کرسکتا ہے۔

.......

/169